بین الاقوامیعوام کی آواز
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، صدر ٹرمپ نے تصدیق کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا: "جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے، برائے مہربانی اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔”
یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 9 بجے ایران نے جنگی کارروائیاں روکنے کا عمل شروع کیا جبکہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔