افغانستانبین الاقوامی

خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے افغانستان میں بے وقوف بنے۔ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجی انخلا پر ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاور پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے۔

سابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بے وقوف بنے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماؤں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان نے کل سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر لگے بورڈز کو ہٹا کر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے جب کہ ٹرمینل پر طالبان کے متعدد جھنڈے لگائے گئے ہیں جن پر درج ہے امارت اسلامی دنیا بھر سے پرامن اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button