افغانستانبین الاقوامی

پاکستان افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کیلئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی، اس دوران آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت ہونی چاہئے۔ ملالہ یوسف زئی

دوسری جانب کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کریں۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو، افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button