‘سعودی عرب میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظرآئے گا’
سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ وموسمیات کے پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ ان کے حساب سے اس سال شعبان المعظم 30 دن کا ہوگا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے افق کے مطابق 29 شعبان کو چاند سورج سے 26 منٹ قبل غروب ہو گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ 30 شعبان کو صبح پانچ بج کر 31 منٹ پر سورج اور چاند کا ملاپ ہوگا جس کے بعد منگل 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظرآئے گا۔
پروفیسر عبداللہ المسند کے مطابق 29 رمضان المبارک کا چاند مکہ کے افق کے مطابق سورج سے 12 منٹ قبل غروب ہوگا۔ سورج اور چاند کے درمیان ملاپ اسی رات 10 بجے ممکن ہے مگر مغربی افق پر چاند نظر نہیں آئے گا، اس طرح رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا۔
سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ وموسمیات کے پروفیسر عبداللہ المسند کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات ہوگی۔