انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کا بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں اس نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار محبت کردیا۔

حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ کو ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں حریم شاہ مداحوں کو موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر دکھاتے ہوئے ان سے اظہار محبت کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ انسٹاگرام پر حریم شاہ کی نئی ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکاہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button