بین الاقوامی

ڈبلو ایچ او نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکٹ دے دیا

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔

الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں۔

مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔

مدینہ شہر کی انتظامیہ نے طیبہ یونیورسٹی اور سرکاری اداروں کی اسٹریٹجیک شرکت سے متعدد صحت کے منصوبے تیار کئیے گئے اور ان کو کامیابی کیساتھ عالمی قوانین کے مطابق چلا کر مکمل کیا گیا، جس کی تکمیل  کیلئے  شہر میں اسپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔ جن کی مدد سے منصوبوں کو مکمل کیا گیا، اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر رہا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے ماتحت پروگرام کے رابطہ کار احمد حماد کا کہنا تھا  کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور ہم اسے سعودی وژن  2030 کا بہترین ثمر سمجھتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے پشین گوئی کی ہے کہ مدینہ منورہ مستقبل میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی مرکز ہوگا۔

 
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button