ناروے، فائرز کی ویکسین نے 29 معمر شہریوں کی جان لے لی
ناروے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کی تیار کردہ امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین نے 29 معمر شہریوں کی جان لے لی۔
رپورٹس کے مطابق ناروے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جا رہی ہے۔
ویکسین لگوانے کے بعد پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں، ویکسین لگوانے کے بعد ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھنے میں آئی تھیں۔
ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں؟
نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اور تمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔