بین الاقوامی

فرانسیسی صدر میکرون کورونا وائرس کا شکار

فرانسیسی صدر میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے کورونا کی پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیا ہے۔

جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر نے سات روز کے لئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اپنی رہائش گا ہ سے ہی ملکی و دفتری امور سرانجام دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button