بین الاقوامی

ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب نے ہماری مخالفت نہیں کی۔ پاکستان

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مخالفت کی خبروں کی تردید کر دی۔

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف اور سعودی عرب سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں مخالفت کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ملکوں نے دوطرفہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button