بین الاقوامی
کابل: افغان صوبے غور میں دھماکہ، 12 افراد جاں بحق
کابل: افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
دھماکے کی ذمہ داری کسی کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔