بین الاقوامیکھیل

کابل، ٹریفک حادثے میں زخمی افغان کرکٹر نجیب ترکئی انتقال کر گئے

افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد آج جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں 3 روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے اور آپریشن کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب ترکئی کو کھونے پر غمزدہ ہے، نجیب ترکئی نے ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔

نجیب ترکئی نے اپنے کریئر کا آغاز 2014 میں زمبابوے کیخلاف میچ کھیل کر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ٹی 20 اور 12 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی، ٹی 20 میں ان کی بہترین اننگز 90 رنز ہے جو انہوں نے 2017 میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button