بین الاقوامی

اقوام متحدہ نے ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود کو داعش کی فہرست میں شامل کرلیا

اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر نور ولی محسود پر پابندیاں لگا دیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اورالقاعدہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس کے اثاثے منجمد کر کے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد جون 2018 میں مفتی نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بھی ستمبر 2019 میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button