بین الاقوامی

‘کورونا میں مبتلا مائیں نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں’

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ 12 جون کو ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ اب تک کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ماؤں کے دودھ میں کورونا موجود نہیں رہتا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا نئی ماؤں کو نوزائیدہ بچوں کو لازمی طور پر اپنا دودھ پلانا چاہیے اور انہیں اپنے بچوں سے الگ بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

اگرچہ پہلے بھی عالمی ادارہ صحت سمیت اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ذیلی تنظیم یونیسیف کے علاوہ دیگر عالمی اداروں کے ماہرین بھی کہہ چکے تھے کہ کورونا کے خوف سے مائیں بچوں کو دودھ پلانا بند نہ کریں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والی مائیں بھی بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button