بین الاقوامی

‘صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا’

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا  کہنا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔

 ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 97 مریض انتقال کرگئے۔

کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہزار 983 اور اموات کی تعداد 1935 ہوگئی ہے جب کہ 32 ہزار 581 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں 34 ہزار 889، پنجاب میں 35 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، اسلام آباد 4 ہزار 323، آزاد کشمیر میں 345 اور گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button