پورپی ممالک میں کورونا کے علاج کے لیے ملیریا کے دوا استعمال پرپابندی عائد
یورپی ممالک نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے محتاط انداز میں استعمال کی جانے والی ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو کووڈ 19 کے مریضوں پر استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت بھی کورونا کے علاج کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے کلینیکل ٹرائل کو روکنےکی ہدایت دے چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ عالمی ادارہ صحت اور یورپی ممالک کی جانب سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال کو روکنے سے کورونا کے علاج کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال کی اجازت دی تھی اور انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ خود بھی کورونا سے بچنے کے لیے یہ دوا استعمال کررہے ہیں تاہم امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مخصوص کیسز میں دوا کے استعمال کی اجازت دی تھی۔