برطانیہ، تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان کی اجازت
برطانیہ میں تاریخ میں پہلی بار لاڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت کے بعد برطانیہ کی فضائیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھیں اور برطانیہ کی فضائیں اذان کی آواز سے معطر ہو گئیں، اس سے قبل لاڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت نہیں تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے مسلمانوں کی کم اموات ہو رہی ہیں، مسلم برطانیہ کی کمیونٹی کے افراد کی تعداد کے حساب سے نسبتا کم اموات کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ وضو کرنے کے بعد یہ وائرس سے محفوظ ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق برطانوی مسلم کمیونٹی میں کورونا وائرس کے کم پھیلاؤ کی وجہ دن میں پانچ بار وضو کی عادت کا بڑا کردار ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 19 ہزار سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن پانچویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، لوگوں کو صرف انتہائی ضروری کام کی اجازت دی گئی ہے۔