بین الاقوامی

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر غیر ملکی سیاحوں کو انوکھی سزا

بھارت میں پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر غیر ملکی سیاحوں کو انوکھی سزا دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام گنگوتری میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دس سیاحوں سے پانچ پانچ سو بار معافی نامہ لکھوا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 غیر ملکی سیاح لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہل قدمی کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے نہ صرف لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ حفاظتی تدابیر بھی اختیار نہیں کی تھیں جس پر پولیس نے غیر ملکی سیاحوں کو پانچ پانچ سو بار ‘میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگتا ہوں’ لکھنے کا حکم دیدیا۔

پولیس کے مطابق گنگوتری کے مختلف ہوٹلوں میں اس وقت بھی 500 سو زائد غیر ملکی سیاح ٹھہرے ہوئے ہیں اور وہ اکثر لاک ڈان کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں جس پر کئی بار تنبیہ بھی کیا ہے اور آج ہلکی سزا دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ 21 روز کے مکمل لاک ڈاون کیا گیا جس میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے صحت افزا مقامات میں سیکڑوں غیر ملکی سیاح پھنس گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button