بین الاقوامی

‘اللہ اکبر’ بی بی سی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اذان اور نماز جمعہ کا خطبہ نشر

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث دیگر مذبہی مقامات سمیت تمام تر مساجد بھی بند ہیں جس کے پیش نظر بی بی سی ریڈیو نے مسلمانوں کے لئے ہر جمعہ کو اذان اور خطبہ نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کا خطبہ بی بی سی کے 14 مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر نشر کیا جائے گا۔

ہر جمعے کو بی بی سی ریڈیو پر نشرکیے جانے والے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جائے گا جس کے بعد امام کی جانب سے نبی کریم رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی جائے گی اور خطبے کا آغاز کیا جائے گا۔

بی بی سی مقامی ریڈیو کے سربراہ کرس برنس نے کہا کہ ‘مقامی ریڈیو معاشرے میں موجود لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہر ہفتے جمعے کے خطبے اور اذان سے مسلمانوں کو لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ایک ہونے کا احساس ہوگا’

بی بی سی ریڈیو پریزینٹر فل اپٹون کا کہنا ہے کہ ‘برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار مساجد بند ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کی عبادات میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُر کرنے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا جا رہا ہے’۔

خیال رہے کہ برطانیہ کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہے جہاں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد بھی 17 لاکھ سےزیادہ ہو چکی ہے

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button