بین الاقوامی

کورونا میں مبتلا برطانوی وزیراعظم کی طبیعت میں بہتری آگئی

 

کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ دو روز سے آئی سی یو میں داخل تھے جہاں انہیں آکسیجن سپورٹ فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت میں خاصی بہتری آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ برطانوی وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ان کی ہدایت پر وزیرخارجہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اورکورونا سے متعلق اہم فیصلے بھی کررہے ہیں۔ برطانوی وزاعظم بورس جانسن کا دو ہفتے قبل کورنا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اتوار کے روز طبیعت بگڑنے پر انہیں سینٹ تھامس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بورس جانسن کو تیز بخاراور شدید کھانسی کی شکایت تھی جس سے ان کی طبیعت مزید خراب ہوئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کا کہناہےکہ 55 سالہ بورس جانسن وینٹی لیٹر پر نہیں تھے، انہیں آکسیجن سپورٹ فراہم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور ان کے حوصلے بھی بلند ہیں، وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر لوٹیں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہے جب کہ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button