بین الاقوامی

نیویارک، یہودی شہری سے 80 ہزار ماسک برآمد، ملزم گرفتار

امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروک لِن میں 80 ہزار این 95 ماسک ذخیرہ کرنے پر ایک یہودی کو گرفتار کر لیا گیا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملزم باروچ فیلھم نامی ملزم نے بروک لِن کے علاقے بارو پارک میں واقع اپنے گھر میں یہ مخصوص قسم کے ماسک ذخیرہ کئے تھے اطلاع ملنے پر جس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ایف بی آئی کی جانب سے درج مقدمے میں ملزم پر ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار پر حملے اور دروغ گوئی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

پکڑے گئے ماسک جو سات سو گنا زائد قیمت پر فروخت کئے جا رہے تھے

اہلکاروں کے مطابق ملزم کو پکڑا گیا تو اس نے ایک اہلکار کے منہ میں کھانسنے کی کوشش کی، کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر جو انتہائی سنگین جرم ہے۔

ملزم پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے حال ہی میں نیو جرسی کے ایک ڈاکٹر کے ہاتھوں سات سو گناا زائد قیمت پر ماسک فروخت کئے ہیں جبکہ ایک دوسرے ڈاکٹر کے ساتھ اسکی بات چل رہی، ایف بی آئی کے مطابق اسی ڈاکٹر نے خفیہ اطلاع دی کہ باروچ کے پاس اتنا طبی سامان ہے جو ایک پورے ہسپتال کیلئے کافی بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ملزم بارچ پر عائد الزامات اگر درست ثابت ہوئے تو اسے اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک سال قید اور ایک لاکھ ڈالر جرمانہ جبکہ دروغ گوئی پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button