بین الاقوامی

کورونا وائرس نے 192 ممالک کو جکڑ لیا، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی

کورونا دنیا کے 192 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی جبکہ تین لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔

اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 476 ہوگئی، نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے متاثرین کی پانچ فیصد ہوگئی، صدر ٹرمپ نے خود کو وار ٹائم کا صدر قراردے دیا۔

کورونا نے دنیا کے ہر ملک کو لپیٹ لیا، اٹلی میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 476 ہو گئی جبکہ 59 ہزار 148 افراد متاثر ہیں، 3 ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 451ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار 770ہے, نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا،  امریکی سینیٹر رینڈ پال میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270، سپین میں 1772، ایران میں 1685، فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 11، برطانیہ میں 281 جبکہ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے، چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

اسی طرح بھارت میں کرونا سے 7 افراد ہلاک اور 396 افراد متاثر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button