بین الاقوامی

کورونا وائرس کے پیش نظر کویت میں آذان میں تبدیلی لائی گئی

خلیجی ملک کویت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر جہاں مساجد میں نماز پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے وہاں آذان میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیوز میں سنا جا سکتا ہے کہ موذن حی علی الصلواہ یعنی آو نماز کی طرف الصلات فی بیوتکم کہہ رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں آذان میں یہ ترمیم حکومتی احکامات پر کی گئی ہےک جس کا مقصد لوگوں کو مساجد آنے کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کرنا ہے تا کہ مہلک کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔

کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے اور حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے ہی تمام تعلیمی اداروں کی بند کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے تمام مقابلے بھی منسوخ کئے ہیں۔ حکومت نے اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں بھی آذان میں ایسی ترمیم متعدد روایات سے واضح ہے کہ جب کبھی تیز بارش یا طوفان ہوتا تھا تو پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ وسلم موذن کو حی علی الصلاہ کی جگہ الصلوات فی بیوتکم کہنے کی تلقین کرتے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button