بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گئے

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران شہریت کے متنازعہ قانون اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں، جہاں سے وہ احمد آباد میں موترا سٹیڈیئم جائیں گے، امریکی صدر کا آج تاج محل کا دورہ بھی شیڈول ہے۔ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہے، وہیں وہ پہلے امریکی صدر بھی بن گئے جنہوں نے ریاست گجرات کا دورہ کیا۔

ریاست گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کا آبائی علاقہ ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ وہاں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد میں بنائے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم جسے موترا اسٹیڈیم بھی کہتے ہیں اس کا افتتاح کریں گے۔ اگرچہ مذکورہ سٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا تاہم اس اسٹیڈیم کا 90 فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اسی سٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کے مجمع سے خطاب بھی کریں گے، اسی سٹیڈیم میں رکھی جانے والی تقریب کو ’نمستے ٹرمپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران نریندر مودی سے ملاقات میں شہریت کے متنازع قانون اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے، امریکی صدر پاک بھارت ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر بھی زور دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button