بین الاقوامی

کورونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی

 

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی جب کہ ووہان ہسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 93 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی جب کہ ووہان کے ہسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ہسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔

چینی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1886 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ تر کا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

جنوری سے پہلی مرتبہ چین کے مرکزی شہروں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔

چینی حکام کا کہنا ہےکہ کیسز کی تعداد میں کمی اس بات کی علامت ہےکہ انتظامیہ نے وائرس کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے وائرس کے معاملے پر چینی صدر کو نشانے بنانے والے ایک مفرور سرگرم شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button