کورونا وائرس، چین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 242 افراد ہلاک
کورونا وائرس سے صورتحال سنگین، چین میں ایک ہی دن میں مزید 242 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 355 جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
چین نے صوبہ ہبئی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناقص انتظامات پر پارٹی سیکرٹری جیانگ چاولنگ کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
دنیا بھر میں 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیا، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور سپین شامل ہیں۔
چین کے کم سے کم 10 صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔
فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ‘مستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔
خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔
ادھر جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔
متعلقہ خبریں:
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ کیسز کلیئر قرار
کورونا وائرس سے خبردار کرنے والا ڈاکٹر کورونا کے ہاتھوں ہلاک
چائنہ میں زیر تعلیم خیبر پختونخوا کے 60 طلبہ سکالرشپ سے محروم
کورونا وائرس، چین میں پھنسے پاکستانی اور ہماری تیاریاں
چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
سپین کے شہر بارسلونا میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا سالانہ ایونٹ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔