چین، کورونا وائرس سے مزید 103 ہلاک، تعداد 1016 ہو گئی
چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوونا وائرس سے متاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری طرف چینی حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2500 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 42 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں محکمہ صحت کے حکام نے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا کہ ہانگ کانگ اور ماکاؤ سے باہر 42 ہزار 638 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 103 افراد اس وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ایک طرف چین میں کورونا وائرس کی وباء نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دوسری طرف سائنسدان سارس سے ملتی جلتی اس خطرناک وباء سے نمٹے میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ کیسز کلیئر قرار
کورونا وائرس سے خبردار کرنے والا ڈاکٹر کورونا کے ہاتھوں ہلاک
چائنہ میں زیر تعلیم خیبر پختونخوا کے 60 طلبہ سکالرشپ سے محروم
کورونا وائرس، چین میں پھنسے پاکستانی اور ہماری تیاریاں
ماہرین نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کھانسی، چھینکنے یا متاثرہ شخص کو چھونے سے بھی ایک سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے تاہم اس سوال، جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہوتا ہے، کا جواب نہیں مل سکا کہ آیا یہ وائرس کتنی دیر تک فضاء میں زندہ رہ سکتا ہے۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا وائرس 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے، اس دوران یہ وائرس اپنے قریب موجود افراد پر حملہ آور ہو سکتا ہے، چھینک کے ذریعے نکلنے والے وائرس 4 میٹر یا 13 فٹ تک جا سکتے ہیں۔
تاہم ایک نئی تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس 4 سے 5 دن تک زندہ رہ سکتا ہے، متاثرہ شخص کو چھونے کے 9 دن کے بعد دوسرا شخص اس کا شکار ہو سکتا ہے۔