کورونا وائرس جرمنی بھی پہنچ گیا
جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں کورونو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔ یہ جرمنی میں دوسرا مشتبہ کیس ہے۔
کورونا وائرس یورپ میں قدم جما رہا ہے اور جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں کورونو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔ یہ جرمنی میں دوسرا مشتبہ کیس ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق ، مریض ہمبرگ کے یونیورسٹی اسپتال میں زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان الیگزینڈر زائر نے کہا ہیمبرگ کے سارلینڈ یونیورسٹی اسپتال میں فی الحال ایک شخص موجود ہے جو ممکنہ طور پر کورونو وائرس سے متاثر ہوسکتا ھے۔ ان کے مطابق مریض کے خون کے ٹیسٹ کئے جا رہیں ہیں اور ان کو یونیورسٹی ہسپتال میں ایک الگ تھلگ کمرے میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ایمرجنسی بنیادوں پر مریض کے دیکھ بھال کررہیں ہیں اور یہ کہ ٹیسٹ کے نتائج آج جمعہ کو شام کو متوقع ہیں۔۔ حکومتی ترجمان کے مطابق کورونووائرس کے مریض کو تشخص کے بعد مکمل علاج فراہم کرینگے ابھی نشاندہی رپورٹ آنے کے بعد واضح ھوگی ۔
چائنہ کے شہر ووہان سےپھیلنے والے وائرس نے اب یورپ سمیت دیگر ممالک کا رخ کرلیا ہے جبکہ مختلف ائیرپورٹس پر ایشیائی ممالک سے انے والے فلائیٹس کے مسافروں کی نگرانی بھی کی جارہی ہیں