صحت

کراچی: ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی جس کے بعد 2024 کے کیسز کے ساتھ ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہو گئی۔ ذرائع

ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آ گیا؛ کراچی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی جس کے بعد 2024 کے کیسز کے ساتھ ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہو گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق بچے کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ کے کسان خود کو رجسٹرڈ کروانے سے گریزاں کیوں؟

ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایسٹ میں اب تک 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 27 بلوچستان، 21 خیبر پختونخوا، 20 سندھ اور پنجاب و اسلام آباد سے 1، 1 کیس شامل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button