خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے متاثر
حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے؛ تحصیل درازندہ میں 3 سال کی لڑکی اور 18 ماہ کے لڑکے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے متاثر ہو گئے جس کے ساتھ ہی امسال کے پی میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13، جبکہ ملک بھر میں 52 ہو گئی۔
حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے؛ تحصیل درازندہ میں 3 سال کی لڑکی اور 18 ماہ کے لڑکے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس برس سب سے زیادہ پولیو سے متاثر بچے بلوچستان میں ہیں جہاں 24 بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ سندھ میں اب تک 13، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ریاض خان محسود
اِس سے قبل، 19 نومبر کو، خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی یونین کونسل ملازئی کی رہائشی 20 ماہ کی ایک بچی پولیو سے متاثر ہوئی تھی جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کر دی تھی۔