صحتعوام کی آواز

 صحت کارڈ: خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ پروگرام کے تحت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے متعدد اسپتالوں میں صحت کارڈ کی خدمات میں وقفے وقفے سے معطلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بروقت رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں میں علاج کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد ہی سروسز بحال کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی مد میں اب تک 88 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جس سے 35 لاکھ سے زائد افراد کو مفت علاج فراہم کیا گیا ہے۔ علاج کی فراہمی پر ماہانہ 2.5 ارب اور سالانہ 30 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جس میں 66 فیصد مریضوں نے سرکاری اسپتالوں سے علاج کی خدمات حاصل کی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button