خیبر پختونخواصحت

نوشہرہ میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق، خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا دوسرا کیس کنفرم

سیدندیم مشوانی

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا 47 سالہ شخص میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد نوشہرہ کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہسپتال قاضی حسین احمدمیڈیکل کمپلکس، ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اور میاں راشد مموریل ہسپتال پبی میں آئسولیشن و سکرینگ وارڈ ہنگامی طور پر قائم کردیئے گئے ہیں۔

آئسولیشن وارڈز میں سکریننگ اور سرویلنس کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے تربیت یافتہ عملہ 24 گھینٹے ڈیوٹیاں سرانجام دے گا۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ کے میڈ یکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار سہیل افسر کے مطابق ایم پاکس عام طور پر فلو جیسی علامات سے شروع ہوتا ہے۔ بخار، سر درد، پٹھوں میں درد اور تھکن، جو ایک یا دو دن جاری رہتے ہے۔ بخار کے ایک سے تین دن بعد دانے نکل آتے ہیں جو کچھ دن بعد جسم پر مزید ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسم ان علامات سے لڑتا ہے، لیمفاڈینوپیتھی، یا بڑھا ہوا لمف نوڈس، ابتدائی علامات کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔ علامات ظاہر ہونے پر مریض فوری طور پر دوسرے لوگوں سے خود کو الگ کرے او ڈاکٹر سے رجوع کرے۔

ڈاکٹر سردار سہیل افسر نے مذید کہا کہ منکی پاکس وائرس جیسی وباؤں سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ آئیسولیشن وارڈ قائم کئے گئے ہیں جو کہ تین تین بیٹ پر مشتمل ہیں۔ ہسپتال کے عملے کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button