خیبر پختونخواصحتعوام کی آواز

پشاور، عیدالاضحی میں بسیارخوری سے ہزاروں افراد بیمار

پشاور میں عید الاضحی کے موقع پر بسیار خوری کے باعث تین دن میں 3 ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ ان تین دنوں میں پشاور کے 3 تدریسی ہسپتالوں میں پیٹ اور معدے کی تکلیف کی شکایت پر مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی میں 3 دنوں میں 1ہزار سے زائد افراد بسیار خوری کے باعث لائے گئے۔

جبکہ ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق 1400 افراد بسیاری خوری کے باعث ایمرجنسی پہنچائے گئے ہیں۔

اور اسی طرح ساڑھے پانچ سو افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لايا گیا ہیں۔

عید کے دوران جانوروں کے ٹکر اور چھری لگنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 300 زخمیوں کی مرہم پٹی کی گئی ہیں جبکہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں چھری چاقو کے 353 زخمی کو علاج فراہم کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button