خیبر پختونخواصحت

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم شروع

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے نو اضلاع جبکہ 14 جزوی اضلاع میں انسدادپولیو مہم شروع۔ وزیر صحت قاسم علی شاہ نے پولیس سروس ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔ رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم میں 35لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیاہے۔

18ہزار 319 پولیو ورکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ پشاور،کوہاٹ،خیبر،بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان،لوئردیر،صوابی اور سوات میں پولیو مہم چلائی جارہی ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں افغان مہاجرین کیمپ،پاک افغان بارڈر اور یونین کونسلوں میں افغان مہاجرین بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائے گے۔

پولیو مہم کے دوران 26 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ انسداد پولیو مہم سات جون تک جاری رہے گی۔ 2023 میں پولیو کیسز کی تعداد چار،جبکہ رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button