صحت

باجوڑ میں خاتون کے رحم سے 10 کلوگرام وزنی رسولی نکال لی گئی

 

محمد بلال یاسر

باجوڑ ، مدینہ میڈیکل سنٹر خار میں ڈاکٹر سمیع اللہ اور ان کے سٹاف نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون کے رحم سے 10 کلوگرام وزنی رسولی نکال لی۔

سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ کے مطابق پرائیویٹ کلینک میں مریضوں کے چیک اپ کے دوران ایک غریب شخص نے رشتہ دار خاتون کے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور کہا کہ انہیں اکثر اوقات اس تکلیف سے دوچار ہونا پڑتا ہے مگر وہ عارضی دوائیاں کھا کر گزار کرلیتی ہے۔ ڈاکٹر سمیع اللہ کے مطابق انہوں نے خاتون مریض کا الٹراساونڈ کروایا جس میں پیٹ میں رسولی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے آپریشن کے ذریعے اس رسولی کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔

سرجن ڈاکٹر حمید اللہ کے مطابق اینستھیزیا زاہد خان ، ٹیکنیکل اسٹاف امان اللہ اینڈ نظام الدین کے تعاون سے محدود وسائل میں مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا جس پر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ اللہ تعالی کا شکرگزار ہے۔

پرائیوٹ ہسپتال مدینہ میڈیکل سنٹر کے ایم ڈی سجاد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ الٹراساؤنڈ کے بعد پتہ چلا جس کے بعد صحت کارڈ پر سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ کی سربراہی میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔ خاتون مریضہ کی بچہ دانی سے 10 کلوگرام وزنی رسولی نکال لی گئی ہے۔ مریضہ کی صحت اب بالکل ٹھیک ہے اور صحت کارڈ کی وجہ سے وہ ایک بڑے مالی خسارے سے بھی بچ گئیں۔

یاد رہے کچھ روز قبل شمالی وزیرستان میں بھی ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون کے رحم سے 10 کلوگرام وزنی دو رسولیاں نکالی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button