صحت

ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن اینڈ فارمیسی سروسز کی سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری

 

ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن اینڈ فارمیسی سروسز نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں 14911 فارمیسیز، ڈسٹریبیوٹرز، ریٹیلیرز اور فارما کمپنیوں کے انسپکشنز کئے گئے۔ ان انسپکشنز کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 2841 سٹورز کو فارم 6 اور فارم 4 پر سیل کیا گیا۔ ادویات کے معیار کو چانچنے کیلئے 8866 نمونے وصول کئے گئے۔

ان نمونوں میں 246 ادویات کے نمونوں کو غیر معیاری قرار دیکر ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کی گئی۔ ان نمونوں میں 285 ادویات غیر رجسٹرڈ بھی نکلے جس کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ نمونوں میں 3 ادویات میں ملاوٹ اور 190 ادویات مس برانڈڈ قرار دئے گئے۔ ان نمونوں میں 298 ادویات کو جعلی یعنی سپورئس ڈرگز قرار دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کاروائیوں کے دوران 108 ایف آئی آر درج کئے گئے۔ 3147 کیسز کو پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سُپرد کیا گیا۔ ڈرگ کورٹ میں 292 کیسز کی پراوسیکیوشن کا آغاز ہوا۔ ڈرگ کورٹ نے سال 2023 میں 239 مُختلف نوعیت کے کیسز نمٹادیے۔

ڈرگ کورٹ نے 7 ملین سے زائد کے جُرمانے اور انفرادی کیسز میں قید کی سزائیں سنائیں۔ سال 2023 میں کوائف پورے نہ ہونے کی بنا پر 310 میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا۔ صوبے میں غیر معیاری ادویات کی شرح 2فیصد جبکہ ملاوٹی ادویات کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button