صحت

خیبر پختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7ہزار کے قریب پہنچ گئی

آفتاب مہمند

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں جون 2022 تک ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 202، رواں سال جنوری میں 5 ہزار 997 جبکہ 30 نومبر 2023 تک یہ تعداد 6 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں افغانستان اور صوبے کے کئی اضلاع کے افراد شامل ہیں جبکہ 107 خواجہ سراء بھی ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 1 ہزار 274 مریضوں کے ساتھ پشاور پہلے، 874 مریضوں کے ساتھ بنوں دوسرے جبکہ 314 مریضوں کے ساتھ مردان تیسرے نمبر پر ہے۔

چارسدہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 307 اور سوات میں 300 تک پہنچ گئی۔ لکی مروت میں 285، دیر لوئر میں 255 جبکہ صوابی میں ایچ آئی وی رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 241 ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق نوشہرہ میں 227، کوہاٹ میں 214 اور مانسہرہ میں مریضوں کی تعداد 132 ہے۔ اسی طرح کوہستان میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 8 جبکہ تورغر سے ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق رواں سال صوبے میں ایڈز کے مریضوں کے لئے مزید 6 سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ قائم کردہ سنٹرز میں مریضوں کی بہتر علاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button