صحت

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

 

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کے ایم یو کے مطابق 6 امیدواروں نے 192 نمبرز لے کر ایم ڈی کیٹ ٹاپ کرلیا۔ 11 امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبر لئے۔ 180 سے 189 تک 402 امیدواروں نے نمبرز لئے۔

170 سے 179 تک 2 ہزار 982 امیدواروں نے نمبرز لئے۔ 46 ہزار رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 34 ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 11 ہزار 3 سو امیدوار ٹیسٹ میں غیر حاضر رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بلیوٹوتھ اسکینڈل کے باعث کینسل کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ منعقد کرانے کی ذمے داری ایٹا سے لے کر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی سپرد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں طلباء کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا؟

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ایٹا کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے رواں سال 10 ستمبر کو انٹری ٹسٹ کا انعقاد ہوا تھا جسمیں 46 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ ایم ڈی کیٹ ٹسٹ صوبے کے 11شہروں میں منعقد ہوا تھا جس کیلئے 43 سنٹرز قائم قائم کئے تھے۔ 10 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹسٹ کے نتائج کو پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر روک دیا گیا تھا۔

کئی طلباء نے امتحانی مراکز میں نقل کیلئے بلوٹتھ کا استعمال کیا تھا۔ 219 امیدوار رنگے ہاتھوں خفیہ بلوٹتھ ڈیوائس کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔ بلوٹتھ سکینڈل سامنے آنے کے بعد جہاں ٹسٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھے تھے وہیں طلباء و طالبات بھی سراپا احتجاج بن گئے تھے۔ بچوں کے والدین نے دوبارہ ٹسٹ کے انعقاد کیلئے پشاور ہائی کورٹ کا رخ بھی کیا تھا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو کینسل کرکے دوبارہ انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے بھی نگران کابینہ کا فیصلہ برقرار رکھ کر 10 ستمبر کو ہونیوالا ایم ڈی کیٹ ٹسٹ کو منسوخ کرانے اور دوبارہ ٹیسٹ کے انعقاد کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button