صحت

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 308 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی نے سر اٹھالیا ہے جس کے باعث متعدد اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے کیسز 58 تک پہنچ گئے جبکہ صوابی میں 52، مردان میں 45، چارسدہ میں 34 اور بٹگرام میں 21 کیس سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح ضلع ہری پور میں 17، باجوڑ میں 11، لوئر دیر اور نوشہرہ میں 8، 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مانسہرہ، ملاکنڈ اور ایبٹ آباد میں بالترتیب 7،7، کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنوں اور کوہاٹ میں 6، ڈیرہ اسماعیل خان میں 5، لکی مروت میں چار، دیر لوئر اور سوات میں ڈینگی کے تین تین کیس، دیر اپر، ضلع خیبر میں دو، دو جبکہ تورغر اور ہنگو میں ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button