صحت

پشاور: نرے خوڑ سیوریج نظام میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

پشاور کے علاقے نرے خوڑ سیوریج نظام میں پولیو وائرس کی موجودگی کا ایک اور مثبت رپورٹ سامنے آگئی۔

دستاویز کے مطابق پانچ ستمبر کو قومی ادارہ صحت کو نرے خوڑ کے پانی کے نمونے ارسال کئے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارے صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرے خوڑ سے سیوریج کے پانی کے نمونے 22 اگست کو لئے گئے تھے جبکہ نرے خوڑ کے سیوریج نظام میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو پوائرس تاحال موجود ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل یکم مارچ کو بھجوائے گئے پانی کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ادھر محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق بنوں سے ہے، گزشتہ سال 2022 میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونہ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ رواں سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے جو جینیاتی طور ستمبر 2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت رکھتا ہے جبکہ رواں برس 6 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button