صحت

ایل آر ایچ میڈیکل کالج بنانے کے حوالے سے پیش رفت

 

 

ایل آر ایچ میڈیکل کالج بنانے کے حوالے سے اقدامات کو تیز کردیا گیا ہے۔ ایل آر ایچ کے ڈین کو خصوصی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 50 طالب علموں کو داخلہ ملے گا، نام ایل آر ایچ میڈیکل کالج ہوگا۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد زبیر خان کی سربراہی میں ایل آر ایچ میڈیکل کالج کے بارے میں ایک اجلاس منعقدہ کیا گیا جس میں ایل آر ایچ کے ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر جنید سرفراز خان کے علاوہ میڈیکل کالج کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران جس میں ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر، میگزیلوفیشل یونٹ کے ہیڈ، ہیڈ آف پیتھالوجی یونٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور منیجر ورکس اینڈ مینٹیننس نے بھی شرکت کی۔

ڈین پروفیسر جنید سرفراز خان نے چیئرمین بی او جی کو میڈیکل کالج کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جس میں کالج کے لیے جگہ کے تعین کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورسز لیبارٹری ،سول ورک، ٹرانسپورٹ ،کیمپس مینجمنٹ سسٹم ،فیس سٹرکچر،فرنیچر اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلات شامل تھیں۔

چیئرمین بی او جی پروفیسر محمد زبیر خان نے کمیٹی کومیڈیکل کالج بنانے کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس پراجیکٹ کے لیے درکار فنڈز اور ہر قسم کے سپورٹ کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے رابطہ کر رہے ہیں۔

چیرمین بورڈ نے میڈیکل کالج کمیٹی کو ہدایت جاری کیں کہ ابتدائی طور پر متعین کیے گئے دو جگہوں کی فیزیبلٹی پر جلد کام مکمل کیا جائے تاکہ اس حوالے سے مزید پیش رفت ہو۔

یاد رہے کہ ایل آر ایچ میڈیکل کالج کے قیام کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے کوشش کی جارہی ہیں جس کو بہت جلد عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button