صحت

پشاور: بیسار خوری کے ایک ہزار مریضوں سمیت مختلف نوعیت کے 9 ہزار مریض ہسپتال منتقل

پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ایک ہزار بیسار خوری کے مریضوں سمیت مختلف نوعیت کے 9 ہزار مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

ہسپتال ترجمان محمد عاضم کے مطابق بسیار خوری کے ممکنہ مریضوں کے پیش نظر پہلے ہی انتظامات کئے جا چکے تھے تاکہ سب کو بروقت طبی امداد دی جا سکے. انہوں نے کہا کہ تقریبات میں 70 کے قریب افراد قربانی کرتے وقت چھری سے زخمی ہوئے جبکہ جانوروں کی ٹکر کے بھی چار زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ روڈ ایکسیڈنٹ کے ڈھائی سو سے زائد زخمیوں کو بھی ایل آر ایچ لایا گیا جس میں زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ واقعات کے 33، لڑائی جھگڑے کے 52 سمیت اونچائی سے گرنے کے 119 زخمی افراد ایل آر ایچ منتقل کئے گئے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران مختلف واقعات میں جلسنے کے بھی 22 زخمی لائے گئے جن کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران نا صرف ایمرجنسی بلکہ وارڈوں میں بھی بروقت علاج اور دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس کی وجہ سے بہت ہی کم شکایات موصول ہوئی۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button