صحت

صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، پشاور کی 15 یونین کونسلز انتہائی حساس قرار

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پشاور کی 15 اور نوشہرہ کی 3 یونین کونسلز انتہائی حساس قرار دیئے ہیں۔

ڈینگی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں محکمہ صحت نے موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی ہسپتالوں میں 10 بستروں والے وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں متعلقہ تمام محکموں کے اشتراک سے ڈینگی کےخلاف مہم شروع کر دی گئی ہے جبکہ کسیز رپورٹ کرنے کے لئے فوکل پرسن بھی تعینات کر دیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو سرکاری ملازمین کے گھروں اور ریسٹ ہاوسز میں لاروا کی سرویلنس کی ہدایت بھی کردی گئی۔
متعلقہ محکموں کو ٹائر شاپس، سپیئر پارٹس کی دکانوں و دیگر جگہوں پر خصوصی چیکنگ یقین بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ سال پشاور میں سب سے زیادہ 9 ہزار افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے تھے جبکہ رواں برس صوبے میں اب تک ڈینگی بخار کے دس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button