پشاور میں ایک ماہ میں نمونیے سے 75 بچے جان کی بازی ہارگئے
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ میں نمونیے سے 75 بچے جان کی بازی ہارگئے۔ رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نمونیا کی عام بیماری پر قابو پانے میں بھی ناکام ہوگئی، پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران نمونیا سے 75 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نمونیا سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بچے ، 12 لیڈی ریڈنگ اور 10 بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوئے۔
ترجمان کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نمونیا سے متاثر 460 بچوں کو لایا جاچکا ہے جن کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں اسوقت نمونیا کے 11 مریض داخل ہیں۔
نمونیا کے مریض پیڈز اے اور بی وارڈز میں زیر علاج ہیں، ایچ ایم سی میں اسوقت کل 25 مریض زیر علاج ہیں جنمیں سے 11 نمونیا اور سینے کی دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہیں۔
ماہ دسمبر 2022 میں کل 591 بچوں کا علاج کیا گیا جن میں 200 بچے نمونیا کے علاج کے لئے ہسپتال لائے گئے،
ماہ دسمبر میں نمونیہ سے 10 بچے جان کی بازی ہار گئے۔