صحت

ایل آر ایچ ٹرینی میڈیکل آفیسر کی برطرفی، وجہ کرپشن کی نشاندہی یا قواعد کی خلاف ورزی؟

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹی وی شو میں شرکت کرنے پر ہسپتال کے ٹرینی میڈیکل آفیسر کی برطرفی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً کل سے صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

زائع کے مطابق ہسپتال کی انکوائری کمیٹی نے کے ٹرینی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرامت اللہ کی ٹی وی شو میں شرکت کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں ٹریننگ سے فارغ کر دیا، ایسوسی ایٹ ڈین ایل آر ایچ نے ڈاکٹر کرامت اللہ کا ٹرمینیشن لیٹر جاری کر دیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر کرامت اللہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پالیسی کی کئی بار خلاف ورزی کی اور وہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کرامت نے شواہد کی روشنی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی، بدقسمتی سے جب ڈاکٹرز کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں برطرف کر دیا جاتا ہے۔

ایسو سی ایشن کے صدر کے صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کرامت کے واقعے کے خلاف کل ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کو صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button