صحت
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ ذرائع این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔
ذرائع کے مطابق اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔