لائف سٹائل

خیبرپختونخوا: خواتین کے جائیداد کے مسائل کی دادرسی کے لیے ہیلپ لائن قائم

خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین کے جائیداد اور ہراسانی سے متعلق مسائل کی دادرسی کے لیے صوبائی محتسب کے دفتر میں ایک علیحدہ ڈیسک اور ٹیلی فونک ہیلپ لائن قائم کر دی۔ 

خیبر پختونخوا کی خواتین کو اب اگر وراثت کی جائیداد نہیں مل رہی یا پھر کوئی انہیں کو ہراساں کر رہا ہو تو وہ فون ہیلپ لائن  1083ڈائل کرسکیں گی جس پر صوبائی محتسب کی جانب سے سرکاری وکيل مہيا کيا جائے گا۔ 

صوبائی محتسب رخشندہ ناز کا کہنا ہے کہ یہ ڈیسک اس لیے قائم کی گئی ہے کہ جو خواتین وکیل نہیں کر سکیتں وہ اس ہیلپ لائن پر کال کریں گی توانہیں سرکاری وکیل مہیا کر دیا جائے گا۔ 

رخشندہ ناز کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے بھی اچھا ہے کہ خواتین کی بار بار پیشی کی ضرورت نہ پڑے اورایک ہی شنوائی میں فیصلہ ہوجائے، صوبائی محتسب نے سائلین کی سہولیت کے لیے موبائل ایپ بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

صوبائی محتسب میں قائم لیگل اپیشل ڈیسک پر کال کرنے والی خواتین کی مختلف مقدمات میں رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔   

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button