صحت

بھارت میں 2 افراد میں اومی کرون کی تصدیق

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 2کیسز سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی وزرات صحت کے مطابق 46  اور  66 سالہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دونوں افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے والے لوگوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں افراد ویکسینیٹڈ تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق 66 سالہ شخص جنوبی افریقی شہری ہے جو گزشتہ ماہ دبئی کے راستے بنگلورو پہنچا تھا جبکہ  46 سالہ شخص بنگلورو میں ہیلتھ ورکر ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے مسافروں کی تفصیلات دینےکی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پرنمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائےگی۔ اومی کرون کی تصدیق کے لیے نمونوں کی جینیاتی لیب میں جانچ کی جائےگی جس سے اومی کرون قسم کی تصدیق ہوسکےگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button