صحت

پاکستان: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس اسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائے گی۔ عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے فی الحال بوسٹر ویکسین، سائنوفارم، سائنو ویک اور فائزرکی لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے کہ جب جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون نے دنیا بھر ایک مرتبہ پھر لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button