صحت

لنڈیکوتل: ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے 56 طلباء کی حالت خراب، ہسپتال منتقل

ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی میں ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے 56 طلباء کی حالت خراب ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ کی چوتھی جماعت کے طلباء کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے والی گولیاں دے دی گئی جس کے نتیجہ میں موقع پر 26 طلباء کی حالت غیر ہو گئی اور ان کو الٹیاں آنا شروع ہو گئی جبکہ اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی میں بھی ڈی وارمنگ گولیاں کھانے سے30طلباء کی حالت غیر ہو گئی جہنں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابھی 56 طلباء ہسپتال لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے جبکہ واقعے کے بعد لنڈیکوتل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔دوسری ضلع خیبر کے دیگر سکولوں میں ڈی وارمنگ کی جاری مہم روک دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button