صحت

نوشہرہ میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق

 

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہے، ضلع نوشہرہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوگیا۔

ڈینگی سے زیارت کاکا صاحب کا رہائیشی نظام الدین ڈینگی سے انتقال کرگیا، نظام الدین قاضی میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق نوشہرہ میں ڈینگی کے متاثرہ 19 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 219 سے زیادہ ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 152  شہری ڈینگی سے بیمار ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کا علاقہ  ترلائی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر  ہے جبکہ  اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک 2000 کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 373 کا تعلق لاہور سے ہیں۔

خیبر پختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 142 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے جس کے بعد  صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3  ہزار  938 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے جن میں سے  32 مریضوں  کا تعلق کراچی سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button